: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پیرس،10فروری(ایجنسی) فرانسیسی حکومت نے پیرس میں قائم تاریخی یاد گار"ایفل ٹاور" کو دہشت گردی کی کارروائیوں سے بچانے کے لیے اس کے گرد شیشے کی بلٹ پروف دیوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق پیرس بلدیہ کے میئر کے دفتر کے ایک ذریعے نے جمعرات کو بتایا کہ شیشے کی بلٹ پروف دیوار ایفل ٹاور کی بنیادوں کے ساتھ ساتھ اس کے اطراف میں بنائی جائے گی تاکہ ٹاور کو دہشت گردانہ حملوں سے بچایا جاسکے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">خیال رہے کہ ایل ٹاور کی اونچائی 324 میٹر ہے اور ہر سال اس کی سیر کو دنیا بھر سے 70 لاکھ افراد پیرس آتے ہیں۔ سنہ 2016ء کے دوران یورپی ملکوں کے درمیان پیرس میں ہونے والے کھیل کے مقابلوں کے دوران ایفل ٹاور کے گرد ایک عارضی دھاتی دیوار بنائی گئی تھی۔
فرانس گذشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردی کی ہولناک کارروائیوں کا سامنا کرچکا ہے۔ نومبر 2015ء میں پیرس میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔